ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا کیسز میں اضافہ، دہلی میں ایک بار پھر ماسک لگانا لازمی، نہیں لگانے پر 500 روپے کا جرمانہ

کورونا کیسز میں اضافہ، دہلی میں ایک بار پھر ماسک لگانا لازمی، نہیں لگانے پر 500 روپے کا جرمانہ

Thu, 21 Apr 2022 10:55:30    S.O. News Service

نئی دہلی، 21؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی )  قومی راجدھانی دہلی میں ایک مرتبہ پھر کورونا کے معاملوں میں اضافہ کے درمیان ماسک لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ این ڈی ٹی وی نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ ماسک نہیں لگانے پر 500 روپے کا جرمانہ لگایا جا سکتا ہے۔ دہلی آفت انتظام اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کے اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا تھا کہ کیسز بڑھے ہیں لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ نیز انہوں نے ماسک نہیں لگانے پر کسی بھی طرح کے جرمانہ کے منصوبہ سے انکار کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ڈی ڈی ایم اے کے اجلاس میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ فی الحال اسکولوں کو بند نہیں کیا جائے گا اور ماہرین سے مشاورت کے بعد تعلیمی اداروں کے لئے ایس او پی (طریقہ کار) جاری کئے جائیں گے۔ ساتھ ہی ٹیسٹنگ کے دائرے کو وسیع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ٹیکہ کاری میں تیزی لانے کا فیصلہ لیا گیا۔

غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت نے دہلی، یوپی، ہریانہ، مہاراشٹر اور میزورم کو منگل کے روز کورونا وائرس کے انفیکشن کے کہیں بھی ہو رہے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت نگرانی رکھنے اور حساس علاقوں میں حسب ضرورت قبل از وقت اقدامات اٹھانے کی صلاح دی تھی۔

مرکزی وزیر صحت راجیش بھوشن نے ایک مکتوب میں دہلی اور چار ریاستوں کو ’ٹیسٹنگ، ٹریسنگ، ٹریٹمنٹ، ٹیکہ کاری اور کورنا کے مطابق رویہ اختیار کرنے کی 5 نکاتی حکمت عملی پر عمل کرنے کی صلاح دی تھی۔ ساتھ ہی گنجان مقامات پر ماسک پہننے پر خصوصی زور دیا تھا۔


Share: